لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ملک کا نوجوان طبقہ اب جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی سیاست سے تنگ آ چکا ہے اور مثبت سمت میں تبدیلی کا خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریبات میں نوجوانوں کا جوش و خروش اس حقیقت کا عملی مظہر ہے ۔