لاہور(پ ر) نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (سابقہ این ٹی ڈی سی) اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن روڈ میپ کی تیاری کیلئے قومی مشاورتی ورکشاپ کا لمز میں انعقاد ہوا۔ ورکشاپ میں پاور سیکٹر کے سینئر حکام، سرکردہ ماہرین، پالیسی سازوں اور صنعتوں کے نمائنددوں نے شرکت کی اور پاور سیکٹر میں مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لائحہ عمل کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ورکشاپ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔