• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اوراسرائیل اپنے انجام کوپہنچیں گے،جماعت اہلحدیث

لاہور (خبرنگار ) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مودی کی ظلم وبربریت سے بھارت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا ظالم اسرائیل بھی اپنے حواریوں کے ساتھ انجام کو پہنچیں گے، اس موقع پر مولانا شکیل الرحمٰن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا امجد اقبال گھمن قاری محمد فیاض مولانا بشیر سلفی اور دیگر علماء بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مودی کی ظلم وبربریت سے مسلمان ہی نہیں بھارت میں رہنی والی ہر اقلیت اس سفاکیت کا نشانہ بن رہی ہے وہ دن دور نہیں کہ جب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو کر انجام کو پہنچے گا انسانیت کے قاتلوں کے لیے اللہ تعالیٰ زمین تنگ کردیتے ہیں اور ظالم اسرائیل بھی جلد اپنے حواریوں کے ساتھ انجام کو پہنچے گا ،انہوں نے کہاکہ اسلام امن وسلامتی کا درس دیتا ہے ہمیں اسی پر عمل پیرا ہونے چاہیے انہوں نے حافظ عبد الکریم کو مرکزی جمعیت اہل حدیث کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ حافظ عبد الکریم کو اپنے دین اور کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطاء فرما ئے ۔
لاہور سے مزید