• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

  صوبائی وزیر صحت بخت محمدکاکڑ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت بخت محمدکاکڑ کاکہنا تھا کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی انسداد پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے  بچاؤ کے قطرے پلائےجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

بخت کاکڑ نےکہا کہ بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کے لئے11 ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ بلوچستان میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی برقرار ہے، والدین سےگزارش ہے کہ ٹیموں سےتعاون کریں بچوں کو پولیو سے  بچاؤ کےقطرے پلوائیں۔

صحت سے مزید