ہفتہ کی صبح برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے 4 افراد کے نام پولیس نےجاری کر دیے ہیں۔
میٹ پولیس نے بتایا ہے کہ 43 سالہ نصرت عثمان، 15 سالہ مریم میکائیل، 8 سالہ موسیٰ عثمان اور 4 سالہ رئیس عثمان آتشزدگی میں جا بحق ہو گئے تھے۔
اسٹون برج نارتھ ویسٹ لندن میں واقع گھر میں آگ لگ گئی تھی، تاہم ایک 13 سالہ لڑکی، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے وہ تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے جبکہ ایک 70 سال کی ایک خاتون کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
شمال مغربی لندن میں میٹ کی مقامی پولیسنگ ٹیم کے سپرنٹنڈنٹ اسٹیو ایلن نے کہا کہ ان کے خیالات ان تمام لوگوں کےلیے ہیں، جو اس واقعے سے متاثر ہوئے ہیں۔
ماہر افسران وسیع تر خاندان کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، جنہوں نے اس انتہائی پریشان کن وقت میں رازداری کی درخواست کی ہے۔
مقامی افسران اسپیشلسٹ کرائم کمانڈ کے افسران کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جو ایک بہت ہی پیچیدہ تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو آنے والے دنوں میں علاقے میں اضافی افسران نظر آئیں گے اور کچھ محاصرے برقرار رہیں گے، ہم آپ کے صبر اور سمجھ بوجھ کے شکر گزار ہیں، اگر آپ کو کوئی تشویش ہے تو براہ کرم ان سے بات کریں۔
پولیس کے مطابق اس واقعے کے سلسلے میں ایک 41 سالہ شخص کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جسے بعد ازاں ضمانت مل گئی اور بعد میں اسے مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔
مقامی افسرنےکہا کہ کسی بھی شخص کو جو معلومات کے ساتھ پولیس تحقیقات میں مدد کر سکتا ہے۔