• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی مظالم کیخلاف پیرس میں مظاہرہ، فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

پیرس سے میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں غزہ کے حامیوں سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین پیرس کے اہم مقام پلیس دی ریپبلک پر چڑھ گئے۔

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

مظاہرے میں فرانس میں مقیم دیگر کمیونٹیوں کے لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی، مظاہرین میں خواتین، بوڑھے اور جوان ہزاروں کی تعداد میں شامل تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ کر رہا ہے وہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہے، غزہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیلی بربریت میں اضافہ نسل کشی کو واضح کر رہا ہے، غزہ کی مکمل تباہی اور شہریوں کو کسی تیسرے ملک بھیجنے کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل مخالف پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے اس موقع پر فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے غزہ میں بچوں کا قتل عام روکنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے فری غزہ کے نعرے بھی بلند کیے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید