کراچی(نیوزڈیسک)لندن کے علاقے برینٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مکان میں آگ لگنے سے پاکستانی نژاد خاتون اور ان کے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے ایک 41سالہ شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔آگ اتنی شدید تھی کہ تین منزلہ دو مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے جاں بحق خاتون، تینوں بچوں کی ماں تھیںیہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات 1:20am پر اسٹون برج کے علاقے ٹلٹ کلوز میں پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق، جب ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو 43 سالہ خاتون، 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ اور 4 سالہ بیٹے مردہ حالت میں پائے گئے۔آگ اتنی شدید تھی کہ تین منزلہ دو مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون، تینوں بچوں کی ماں تھیں۔