لاہور ( کورٹ رپورٹر ) جمہوری پارٹی ،عدلیہ بچاؤ کمیٹی اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پاکستان کو ایٹمی قوت بننے کی خوشی میں یوم تکبیرکا اہتمام کیا گیا جس میں امتیاز رشید قریشی ڈاکٹر شاہد نصیر ،شہباز رشید ، ملک احتشام الحسن ، سیٹھ بشیر ، عارف خان ، علی عمران شاہین ، ڈاکٹر محمد رب نواز خانزادہ ، احمد رضا ، چودھری محمد افضل ا ، چودھری محمد اوردیگر نے شرکت کی ۔ مقررین نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا۔