لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آج کے دن میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔ 28 مئی کو اس قوم کے بیٹے میاں محمد نواز شریف نے اپنا عظیم وعدہ پورا کیا تھا۔ 1998 میں دنیا بھر کی شدید مخالف کے باوجود میاں محمد نواز شریف نے پاکستانی قوم کو ایٹمی طاقت بننے کا تحفہ دیا تھا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر پوری قوم میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ آج کوئی بھی دشمن میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ 28 مئی کے دن نے پاکستانی تاریخ میں ایک سنہری باب رقم کیا تھا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا ہے۔ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ انشاء اللہ میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔