• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے 2 روز میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی اور یوم تکبیر کی چھٹی کے باوجود پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف رہیں ذرائع کےمطابق پہلے دو روز کے دوران 1 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،لاہور میں 5 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئےجبکہ راولپنڈی میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کو ،ملتان میں 4 لاکھ سے زائداورڈیرہ غازی خان میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
لاہور سے مزید