• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ٹریفک اصلاحات کیلئے پرعزم، آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ٹریفک اصلاحات کیلئے پرعزم، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی زیرصدارت اہم فالواپ اجلاس، ٹریفک پولیس میں بڑے پیمانے پراصلاحات لانےکافیصلہ کیا گیا ۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کاٹریفک مینجمنٹ میں بہتری،حادثات میں کمی پرخاص فوکس ہے،آئی جی نے افسران کوٹریفک حادثات بتدریج25فیصدتک نیچے لانےکاٹارگٹ دیدیا۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم تکبیر کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن قائم ہوا۔ پنجاب پولیس یوم تکبیر پر وطن کی اندرونی سرحدوں اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے عزم کو دہراتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے اور اندرونی و بیرونی جارحیت سے محفوظ رکھنے میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔
لاہور سے مزید