لاہور(خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں صدر خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار، ترجمان تابش قیوم و دیگر نے نے یوم تکبیرکے موقع پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہاہے کہ یہ دن ہمیں دشمن بھارت کے ناپاک عزائم کی یاد دہانی کرواتا ہے ، پاکستان کے ایٹمی قوت بننے سے بھارتی بالا دستی کا خواب خاک میں ملا، اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے وطن عزیز کا جوہری صلاحیت حاصل کرنا پوری اُمت مسلمہ کے لیے اعزاز ہے، 28 مئی کو ہونے والے ایٹمی دھماکوں کے بعد آج پاکستان مضبوط اور مستحکم ملک ہے ۔