لاہور (نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے یوم تکبیر کے حوالے سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار وومن سمن آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی دفاعی خودمختاری کا دن ہے جو ہماری قومی غیرت، استقلال اور اتحاد کی روشن علامت ہے۔ ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ یوم تکبیر نہ صرف پاکستان کو ایک ناقابلِ تسخیر ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے نقشے پر متعارف کراتا ہے بلکہ یہ دن ہمیں قومی یکجہتی، قربانی اور عزم کی یاد بھی دلاتا ہے۔