• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28مئی کوپاکستان عالم اسلام کا ناقابل تسخیر قلعہ بنا،ن لیگ

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ 10مئی یوم فتح کی طرح 28مئی یوم تکبیر بھی آج شایانِ شان طریقے سے منائیگی۔ اس حوالے سے مختلف مقامات پر سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،انہوں نے کہا ہے کہ 28 مئی کو اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان ایٹمی دھماکے کرکے عالم اسلام کا ناقابل تسخیر قلعہ بنا۔
لاہور سے مزید