لاہور (کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں ’’کی پرفارمنس انڈیکیٹرز ‘‘کے تحت کارکردگی اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ 1787 پر موصولہ شکایات پر سائلین سے فوری رابطہ یقینی بنایا جائے۔ آئی جی نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح بڑھائیں اور خدمت مراکز میں ڈیجیٹل سہولیات کی آسان فراہمی یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرمان کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ لاہور میں 1500 سے زائد افسران اور اہلکار پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور ریسکیو 15 عمارت پر خود کش حملے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کی 16 ویں برسی پر شہداکو خراجِ عقیدت پیش کر تے ہوئے فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کیا۔2009ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 14 افسران و اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی لاہور ریسکیو 15 عمارت پر خود کش حملے میں جام شہادت نوش کیا۔