لاہور (پ ر) سابق صوبائی وزیر اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ وطنِ عزیز کے سائنسدانوں اور اس تاریخی کارنامے میں کردار ادا کرنے والی قومی قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یومِ تکبیر ہماری قومی خودمختاری ،سکیورٹی اور ایٹمی صلاحیت کی عظیم علامت ہے۔