لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پاکستانی قوم کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے،پاکستان کا جوہری پروگرام خطے میں امن و استحکام کے لئے ہے،جوہری صلاحیت کا حصول واقعی ایک قابل ذکر کارنامہ تھا اور اس کے لیے ہمارے سائنسدان، انجینئرز، اس وقت کی سیاسی اور عسکری قیادت قابل تحسین ہے۔