لاہور ( جنرل رپورٹر ) ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے میانوالی اور بہاولنگر میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے 2افراد کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز شفٹ کیا گیا۔ زخمیوں میں بلال اور عدنان شامل تھے۔ای ڈی پنز پروفیسر آصف بشیر نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق دونوں زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئیں۔ ایک کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرا زیر علاج ہے۔