لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں ساجد کے گھر سے3لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون ،رائے ونڈ میں بختیار کی دوکان سے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون ،بادامی باغ میں نوید سے 1لاکھ15 ہزار روپے اور موبائل فون ،ٹبی سٹی میں زبیر سے1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون ،ڈیفنس میں کامران سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گلشن راوی ، گڑھی شاہو اور گجرپورہ سے گاڑیاں جبکہ گوالمنڈی ، سمن آباد اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔کاہنہ میں ڈکیتی اورچوری کی 14وارداتیں ہوئیں ،جن میں خالد ،ارشد وغیرہ نقدی اوردیگرقیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔