اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے بدھ کو دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے غزہ میں سربراہ محمد سنوار کو اسرائیلی فوج نے شہید کر دیا ہے۔
غزہ سے خبر ایجنسی کے مطابق محمد ابراہیم حسن سنوار غزہ میں حماس کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار کے بھائی تھے۔
نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے کل جماعتی سیشن سے خطاب کے دوران بتایا کہ اس ماہ کے اوائل میں اسرائیلی فضائی حملے میں محمد سنوار کو نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل 18 مئی کو رپورٹ کہا گیا تھا کہ محمد سنوار کا جسد خاکی ایک سرنگ سے اس وقت ملا جب اسرائیلی فوج وہاں پہنچی۔
50 سالہ محمد ابراہیم حسن سنوار غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے اور کئی دہائیوں تک حماس کی صفوں میں شامل رہے۔
اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور پکڑے نہ جانے کی وجہ سے اسرائیلی حکام انہیں سائے سے تشبہیہ دیتے تھے، اپنی زبردست فوجی مہارت کے باعث انہیں گروپ کے اندر ملٹری کمانڈر بنایا گیا تھا۔