وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی غرور مٹی میں ملا دیا، اب دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، جسے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی کے لیے مضبوط معیشت ضروری ہے، نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دے کر ملک کو سر بلند کیا۔
اُن کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے شرحِ خواندگی میں اضافہ کرنا ہو گا، نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کا جرأت مندانہ فیصلہ کیا۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ رافیل طیارے گرا کر پاکستان نے بھارت کا غرور مٹی میں ملا دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔