• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: سابق ججز سمیت 828 ماہرینِ قانون کا اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ

غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ حملے کے بعد کا منظر—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ حملے کے بعد کا منظر—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانیہ میں سابق سپریم کورٹ ججز سمیت 828 وکلاء اور قانونی ماہرین نے اسرائیل پر غزہ جنگ کے باعث پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قانونی ماہرین کی جانب سے برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کو خط لکھ کر اسرائیل سے تجارتی معاہدے معطل کرنے اور اسرائیلی وزراء پر سفری پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق خط میں اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی پامالی قرار دیا گیا ہے۔

خط میں برطانوی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قتلِ عام روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید