واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے لیے اوول آفس میں الوداعی تقریب منعقد کی۔ٹرمپ کا کہنا تھا ایلو ن ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے۔دنیا کے امیر ترین شخص نے حکومت میں کوسٹ کٹر اِن چیف (سرکاری اخراجات میں کمی کے سربراہ) کے طور پر اپنے ہنگامہ خیز دور کا اختتام کر دیا۔وہ صرف چار ماہ بعدڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔