لاہور ( خصوصی رپورٹر،اپنے نامہ نگارسے) سینئر صوبائی وزیر ،وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب کی ہدایت پر شہر میں ایمیشن ٹیسٹنگ بوتھس کی تعداد میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر 8بوتھس کی تعداد بڑھا کر 60 کردی گئی ،گجومتہ، سگیاں ٹول پلازہ، سنٹرل پارک، بیدیاں روڈ، ویلینیشا ٹائون ،ریس کورس پارک، مرغزار کالونی، یادگار پاکستان،علامہ اقبال ٹاون، شاہدرہ کالونی ،پیراگون سٹی،مناواں ٹرینگ سنٹر،جم خانہ کلب، ایل ڈی اے ایونیو، بحریہ ٹائون، ڈی ایچ اے رایہ سمیت لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں بھی سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں سیکرٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ گرین اسٹیکرز جاری کرنے والے بوتھس کے اوقات 9سے 5بجے تک ہوں گے دھویں کا اخراج چیک کروانے کی آخری تاریخ 30جون ہے۔