لاہور(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سینیٹر مشتاق کو اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا، قبل ازیں ان کی اہلیہ اور بیٹے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران اسرائیل کی امریکی پشت پناہی کی مذمت تک کرنے کی جرات نہیں کرتے ۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مؤقف خوش آئند اور دُنیا بھر کے کشمیریوں کے لیے اُمید افزاء ہے۔