لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب کی 10 بار ایسوسی ایشنز کو مجموعی طور پر پونے 7 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی ہے۔ ڈویژنل بار کو 1 کروڑ، ڈسٹرکٹ بار کو 50 لاکھ اور تحصیل بار کو 25 لاکھ روپے دیے گئے۔ صدر بار تلہ گنگ عامر محمود نیازی کو 50لاکھ، ڈی جی خان بار کے صدر عبدالغنی کو 1 کروڑ ،گجرات بار کے جنرل سیکرٹری اشتیاق وڑائچ کو 1 کروڑ، شور کوٹ بار کے صدر اختر جہانیاں کو 25 لاکھ ، ساہیوال بار کے صدر ملک سعید احمد کو 1 کروڑ، مری بار کے صدر نذیر عباسی کو 50 لاکھ، خانیوال بار کے صدر چوہدری افتخار کو 50 لاکھ، راولپنڈی بار کے صدر سردار منظر بشیر کو ایک کروڑ، راجن پور بار کے صدر ندیم ثاقب کو 50 لاکھ اور لودھراں بار کے صدر ملک اللہ نواز کو 50 لاکھ کی گرانٹ کے چیک دئیے گئے۔