لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین جامعہ اشر فیہ گئے۔اس موقع پر حافظ اسد عبید نے خوش آمدید کہا، صوبائی وزیر نے جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے مصافحہ کیا، وزیر ہاؤسنگ نے مسجد میں آئے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی، انہوں نے کہاکہ مساجد اسلامی معاشرے کے نیو کلیس کا مقام رکھتی ہیں۔