• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ میرج رسٹرینٹ بل ترقی پسند اورتاریخی قدم ہے‘جمال رئیسانی

کوئٹہ(اے پی پی)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل کی منظوری کو ایک ترقی پسند اور تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون بچوں، خاص طور پر بچیوں کے حقوق اور تحفظ کی سمت ایک مضبوط پیش رفت ہےانہوں نے اہم قانون سازی میں مؤثر کردار ادا کرنے پر رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی اور سینیٹر شیری رحمان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب ایسے حساس اور اہم سماجی مسائل پر سنجیدگی سے اقدامات کر رہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید