• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہرام واحد کو منظر عام پر لایا جائے، اہلخانہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سے مبینہ طور پر لاپتہ بہرام واحد کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ بہرام واحد کو منظر عام پر لایا جائے اگر ان سے کوئی غلطی سرزد ہوئی تو عدالت میں پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ 15 سالہ بہرام واحد میٹرک کا طالب علم ہے جو تعلیم کے سلسلے میں کوئٹہ آیا تھا ، 30 مئی 2025 کی رات ڈیڑھ بجے عیسیٰ نگری کوئٹہ سے اس کو گھر سے گھر والوں کے سامنے سیکورٹی فورسز کے اہلکاراٹھاکر لے گئے جس کے بعد سے اس کے بارے میں ہمیں کچھ معلومات نہیں ، اگر بچے کے بارے کوئی شکایت تھی یا اس سے کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے تو خاندان کو آگاہ کیا یا عدالت میں پیش کیا جاتا ۔
کوئٹہ سے مزید