• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ڈی سی کی شہادت جیسے واقعات سے صورتحال مزید گمبھیر ہوگی، امان کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے سوراب میں بھاگ کچھی سے تعلق رکھنے والے ایک پروفیسر کے بیٹے و اے ڈی سی سوراب ہدایت اللہ بلیدی شہید سمیت دیگر بے گناہوں کے قتل پر دکھ افسوس و رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کے تسلسل کو بلوچستان کی مخدوش صورتحال کو مزید گھمبیر بنانے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان واقعات پر سرکارکی جانب سے مذمتی بیانات و دھمکی آمیز گرجتا برستا لہجہ و بھارت کی سازش کا طعنہ ، تمام حکومت کے مرد و خواتین ناقدین کو بھارت کا ایجنٹ قرار دینا اور را کے فنڈز کی ترسیل سے بیک زبان جوڑے جانے کا عمل جاری ہے تاہم یہ بیانات دینے والے خود بلوں میں گھسے ہوتے ہیں ان کے نام پر بیانات جاری ہوتے رہتے ہیں جو غریب کے بچوں کو بہادری و مخالفین کو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتے رہتے ہیں ،یہ حقیقت سب پر عیاں ہے دنیا میں مہذب و مسلمہ و بین الاقوامی اصولوں کے تحت ہر تنازعہ کو پرامن طریقے بات چیت سے حل کیا گیا ہے،عید سے قبل حالات کی سنگینی عوام کیلئے عید و قربانی و حج کی خوشیاں ناپید کردے گی۔
کوئٹہ سے مزید