• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کا تحفظ عدالتوں کی ذمہ داری ہے‘ بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس جواد ایس خواجہ کی جانب سے نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے سے مایوسی ہوئی تھی ۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتیں ایگزیکٹو کے زیر کنٹرول ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ عدالتوں کی ذمہ داری ہے۔بیان میں کہاگیاکہ26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اور سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف وکلاء کا ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید