• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا‘ عطاء اللہ لانگو

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو ایڈوکیٹ نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستان کے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، اولمپکس کے بعد اب ایشیا میں بھی پاکستان کا پرچم سر بلند کرنا تاریخی کارنامہ ہے۔ ارشد ندیم کی محنت، جذبہ اور لگن بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ بیان میں صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار نےکہا کہ ارشد ندیم نے یہ ثابت کر دیا کہ وسائل کی کمی ایک باحوصلہ اور باصلاحیت کھلاڑی کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی،ان کی یہ جیت ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر اور بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہے ۔
کوئٹہ سے مزید