• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا 9مئی کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، نعمت اللہ ، ضیاء الحق، توقیر بھٹی، امین آغا، ارشد اچکزئی و دیگر نےبیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز کی جانب سے9مئی کے حوالے سے جاری بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں اور روز پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بیان جاری کردیتی ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جلد عوام کے درمیان ہوں گے اور پارٹی اور کارکنوں کا نقصان کرنے والے اب بے نقاب ہوگئے ہیں ، آئندہ دور پی ٹی آئی اور مخلص کارکنوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے عوام کے درمیان ہونے سے سب سے زیادہ فائدہ پارٹی تنظیم کا ہوگا جو س وقت اپنی جگہ ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام کارکن متحد اور منظم ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو دوبارہ اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید