• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی کے معذور افراد کو ملازمتوں سے محروم رکھا جارہا ہے،سہارا ویلفیئر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سہارا ویلفیئر سوسائٹی ضلع ڈیرہ بگٹی کے صدر عبدالغفار بگٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ 20 سال سے ڈیرہ بگٹی کے معذور افراد کو ملازمتوں ، وظیفہ سمیت دیگر مراعات سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ ڈیرہ بگٹی کے معذوروں کے مسائل کا نوٹس لیا اور انہیں ان کا حق دیا جائے،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کمپنی سمیت دیگر اداروں میں معذوروں کو ملازمتیں نہیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے معذور نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ معذوروں کے نام پر آنے والے فنڈز معذور افراد تک نہیں پہنچتے ۔انہوں نے کہا کہ 1952ء سے گیس کمپنیاں ضلع ڈیرہ بگٹی میں کام کررہی ہیں اور اربوں روپے کی کمارہی ہیں لیکن معذوروں کو ان کا حق نہیں دئے رہی ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید