کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ صوبائی سینئر نائب صدر ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا ،صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری صورت خان کاکڑاور تحصیل سینئر معاون سیکرٹری شکور افغان نے تحصیل سٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47کی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غریب دکانداروں ،مزدوروں ، ریڑھی بانوں ،تاجروں پر روزگار کے دروازے بند کرنے کے اقدامات قابل افسوس اور قابل مذمت ہیںمہنگائی کے باعث تاجر پہلے ہی پریشان ہیں جبکہ کم تنخواہوں سے محنت کش طبقے کے اخراجات پورے نہیں ہورہے دوسری طرف بجلی اورگیس لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے شہر میں سرکلر روڈ جیسے مزید پارکنگ کی تعمیر ضروری ہے تب جاکر ٹریفک اور پارکنگ کا مسئلہ حل ہوگا۔