• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتے ہیں‘ تنظیم الاعوان بلوچستان

کوئٹہ(پ ر)تنظیم الاعوان بلوچستان کے چیئرمین ملک سعید اعوان، وائس چیئرمین جاوید نواز، صوبائی صدر ملک عبدالحمید، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان، سینئر نائب صدور ساحر علی، اکرام اعوان، یونس اعوان، ایڈیشنل سیکرٹری پروفیسر جاوید، سپریم کونسل کے ارکان حاجی شمیم، جنید مدثر، عمران اعوان، یوتھ کے جنرل سیکرٹری سبحان ساجدکوئٹہ ڈویژن کے صدر ملک شعیب اعوان اور ملک محمد اکرم اعوان نے بیان میں مائنز اینڈ منرلز بل کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم الاعوان بلوچستان اس بل کے حوالے سے سیاسی و سماجی رہنما نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کی حمایت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ تنظیم اس سلسلے میں نوابزادہ لشکری رئیسانی کے ساتھ ہے اور اس بل کی مخالفت میں ہر فورم پر جدوجہد کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بل بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ اور ان کے وسائل پر قبضے کی کوشش ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ درایں اثناء بیان میں خیرپور ناتھن شاہ ضلع دادو سندھ میں زاہد اعوان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ ملک بھر کے اعوانوں میں اس واقعے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے لہٰذا تنظیم الاعوان بلوچستان وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،آئی جی سندھ ودیگر حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعہ کی شفاف تحققیات اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں تنظیم زاہد اعوان کے لواحقین کے ساتھ ہے۔
کوئٹہ سے مزید