• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز لیگ فائنل کا جشن، فرانس میں ہنگامہ آرائی، 2افراد ہلاک

پیرس(نیوز ڈیسک)یورپی فٹ بال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کی تاریخی فتح کا جشن فرانس میں ہنگامہ آرائی کا سبب بن گیا۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق چاقوزنی اور دیگر واقعات میں2افراد ہلاک ہوگئے ہیں، چاقوزنی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں 500سے زائد افراد گرفتارکرلیا گیا ہے۔PSG کی فتح کی تقریبات کے دوران جنوب مغربی فرانسیسی شہر ڈیکس میں، پیرس کی فتح کے جشن کے دوران ایک 17 سالہ نوجوان کو چاقو سے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا اور پیرس میں سکوٹر پر سوار ایک شخص کار کی ٹکر سے ہلاک ہو گیاپولیس نے سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔جرمن میڈیا رپورٹس ک مطابق فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین (PSG) کی یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ فائنل میں تاریخی فتح کے جشن کے دوران پیرس میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید