• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں آپریشن شیلڈ کے تحت نام نہاد شہری دفاع کی مشقیں شروع

سرینگر(نیوز ایجنسیاں) بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیزشکست کے بعد اپنی شرمندگی کوچھپانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں آپریشن شیلڈ کے تحت نام نہاد شہری دفاع کی مشقیں شروع کردی ہیں،تفصیل کے مطابق بڑے پیمانے پر فرضی مشقیں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے چند ہفتوں بعد شروع کی گئی ہیں۔سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، بڈگام، کپواڑہ، بارہمولہ، کولگام، گاندربل اور شوپیاں سمیت وادی کشمیر کے تمام 10اضلاع میں مشقیں کی گئیں۔ مشقوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنا، فضائی حملوں کا سامنا کرنا، بلیک آئوٹ پروٹوکول، فائر ایمرجنسی، بڑے پیمانے پر انخلاء اور ہوم گارڈز اور شہری دفاع کے اہلکاروں کی مربوط نقل و حرکت شامل تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں لال چوک سمیت اہم علاقوں میں مشقیں کی گئیں جہاں 10منٹ کا بلیک آئوٹ کیاگیا۔

دنیا بھر سے سے مزید