• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی جنگ فلسطینی عازمین حج پر بھاری پڑ گئی

مکہ مکرمہ (اے ایف پی) غزہ کی جنگ فلسطینی عازمین حج پر بھاری پڑنے لگی ہے انہیں غزہ کی فکر کھائے جارہی ہے۔ ایک فلسطینی عازم حج 38؍ سالہ محمد شہادے کے مطابق اسے حج کی سعادت کا منفرد موقع ملا ہے لیکن اسے غزہ میں پھنسے اپنے خاندان کاخوف کھائے جارہا ہے جہاں اسرائیل نےریاستی دہشت گردی مچار کھی ہے، ظلم و استبداد کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انجینئر محمد شہادے جو کینسر (سرطان) میں مبتلا ہیں انہیں بغرض علاج مصر جانے کا خصوصی اجازت نامہ دیا گیا تھا لیکن اسرائیل کے حکام نے ان کے اہلخانہ کو ساتھ جا نے کی اجازت نہیں دی۔ گزشتہ فروری میں غزہ سے ر وانگی کے بعد انہوں نے حج کا ارادہ کیا اور انہیں اپنی زندگی میں یہ نادر موقع مل گیا اس کے باوجود ان کادل غزہ میں اپنی بیوی اور 4؍ بچوں کی سلامتی کے حوالے سے پریشان ہے جنہیں غزہ میں اسرائیل کی تباہ کن ہلاکت خیز بمباری کا سامنا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید