• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر مقابلہ جات میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی شاندار کارکردگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کی ہدایات پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چونگی نمبر 6ملتان میں ضلعی سطح پر منعقد ہ’’یوم تکبیر ‘‘ مقابلہ جات میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، ممتاز آبادملتان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انگریزی تقریر کشف شاہد(بی ایس انگریزی ) اول پوزیشن ، اردو تقریر میں حفصہ عابد (بی ایس اردو ) نے اول پوزیشن حاصل کی ۔ ملی نغمہ کے مقابلے میں عائشہ عتیق (سال دوم) نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کا کہنا تھا کہ کامیابیاں نہ صرف طالبات کی محنت و لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں بلکہ ادارے کی اعلیٰ تعلیمی و تربیتی معیار کی بھی مظہر ہیں۔
ملتان سے مزید