ملتان (سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں اشیائے خورونوش عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔ ٹماٹر سمیت کئی سبزیاں مہنگی، برائلر مرغی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔مارکیٹ رپورٹ کے مطابق 15روپے اضافے کے بعد مارکیٹ میں ٹماٹر 60 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، آلو 100 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ لہسن 300 روپے، ادرک 800 روپے، لیموں 400 روپے، پھول گوبھی اور بند گوبھی 120 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں ۔علاوہ ازیں برائلر گوشت بھی 40 روپے کلو مہنگا ہوکر 440 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔