ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بین کے جج جسٹس احسن رضا کاظمی نے صوبائی سیکریٹری پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نور الامین مینگل ۔ایگزیکٹو انجینئر اور دیگر افسران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔پیٹیشنرز اسد عباس شاہ وغیرہ کے وکیل سید ریاض الحسن گیلانی نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت عالیہ نے انہیں 26 جون 2019 کو مستقل کر دیا تھا اس فیصلے کے خلاف محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جو بعد میں واپس لے لی گئی اور تمام ملازمین کو مستقل کر دیا گیا مگر پانچ سال گزرنے کے بعد 31دسمبر2024 کو اس معاملے کو دوبارہ اٹھایا جا رہا ہے ۔