ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 5 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم پیر بخش سے 19لیٹر شراب ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم افضل سے 1440گرام چرس ،لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم سعید الحسن سے 10لیٹر شراب، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم ساجد سے 100گرام آئس جب کہ ملزم ضیغم خان سے 60لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 6افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔