ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان کا دورہ کیا، سائوتھ پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی نے کوٹ ادو میں سکیورٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کی، تفصیل کے مطابق زاہد اختر زمان، ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان شہر کے مرکزی عزاداری جلوس و مجالس، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم میں جلوسوں و مجالس کے مانیٹرنگ میکانزم کا بھی جائزہ لیا، بعد ازاں انہوں نے جنوبی پنجاب کے 9ویں محرم کے ممتاز آباد میں سب سے بڑے عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، کمشنر اورڈی سی ملتان نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کی امن کمیٹیوں کے ارکان، کمیونٹی لیڈرز، منتظمین عزاداری جلوسوں اور مجالس سے بھی ملاقات کی، کمیونٹی لیڈرز، امن کمیٹیوں کے ارکان نے عاشورہ محرم کے دوران امن کے قیام کے لیے حکومت پنجاب کی کاوشوں اور سکیورٹی انتظامات کو سراہا، اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، آر پی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری، کمشنر ملتان عامر کریم خان، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر بھی موجودتھے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس سائوتھ پنجاب محمد کامران خان نے محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کے لیے کوٹ ادو کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کے آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا، انہوں نے 9 اور 10 محرم کے جلوسوں کے روٹس اور ضلع کوٹ ادو میں منعقد ہونے والی مجالس کی سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔