ملتان،وہاڑی، کوٹ مٹھن، میلسی، جلہ جیم (سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ، نامہ نگار) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ملتان، خانیوال، میلسی میں مختلف کارروائیوں میں ایک ملزم ہلاک، اور 2 زخمی حالت میں گرفتار، کوٹ مٹھن میں کانسٹیبل کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، تفصیل کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن نے وہاڑی، ملتان اور خانیوال میں ڈاکوئوں کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو کے ہلاک ہونے اور دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میلسی جلہ جیم کے قریب سی سی ڈی سرکل میلسی نے گشت کے دوران موٹرسائیکل سوار تین اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا نامعلوم ملزمان نے اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ شروع کردی، سی سی ڈی نے جوابی فائرنگ کی، ایک ملزم ہلاک ہو گیا جس کی شناخت ارشاد حسین کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزم ضلع وہاڑی، لاہور، میانوالی اور لودھراں کے مختلف تھانوں کے 50کے قریب مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا جس سے پسٹل برآمد ہوا، سی سی ڈی کے مطابق ملتان فلڈ بند پر پانچ نامعلوم مسلح اشخاص بستی مہاراں کے قریب موجود تھے جنہوں نے سرکاری گاڑی کو دیکھتے ہی سی سی ڈی پولیس پر فائرنگ شروع کر دی سی سی ڈی پولیس کی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، اور 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، دیگر تین ڈاکو فرار ہو گئے، گرفتار ملزمان کی شناخت مجاہد اور امجد کے ناموں سے ہوئی جو ڈکیتی، سرقہ بالجبر، سرقہ وِیعِکلز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، خانیوال کرم داد واہلہ میں سی سی ڈی گشت پر معمور تھی کہ تین نامعلوم مسلح اشخاص ناکہ لگا کر ڈکیتی کر رہے تھے جنہوں نے سرکاری گاڑی کو آتا دیکھ کر پولیس پر فائرنگ کر دی، سی سی ڈی پولیس کی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کے بعد دوران سرچ آپریشن ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی جس سے پسٹل برآمد ہوا، گرفتار شدہ ڈاکو قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھے، کوٹ مٹھن بستی لغاری کے پولیس کانسٹیبل محبوب لغاری کے قتل میں ملوث ملزم فضل حسین مشوری دریائے سندھ کے کنارے اپنے ساتھیوں کے ساتھ موجود تھا، پولیس نے وہاں پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ملزمان نے پولیس کو آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ملزم فضل حسین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔