• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی طور پر رکھے گئے 3شیر برآمد، بہاولپور چڑیا گھر منتقل

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ وائلڈ لائف نے دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 شیر برآمد کر لیے۔ مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں کی گئی جہاں حسنین شاہ کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر ایک شیر برآمد کیا گیا۔دوسری بڑی کارروائی شیر شاہ مظفرگڑھ روڈ کے علاقے میں کی گئی جہاں ایک ہوٹل کے احاطے سے دو شیر برآمد کیے گئے۔ دونوں شیر بھی بغیر لائسنس رکھے گئے تھے، جس پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا۔ تینوں شیروں کو بہاولپور چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا ۔
ملتان سے مزید