• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، چیف میٹرولوجسٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے کہا ہے کہ کل شام سے اب تک کراچی کے علاقے ملیر، قائدآباد اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ دیر قبل آئے زلزلے کے جھٹکے سے متعلق رپورٹ آنا باقی ہے۔

امیر حیدر کا کہنا تھا کہ کراچی میں کل شام 5 بج کر 33 منٹ پر بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، گزشتہ روز اس کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر رہی جبکہ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ ایک اور زلزلے کا جھٹکا رات 1 بج کر 6 منٹ پر آیا تھا، رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر رہی، اس کا مرکز گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں، اس فالٹ لائن پر آج تک بڑے زلزلے کے جھٹکے نہیں آئے ہیں۔

امیر حیدر نے کہا کہ کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے،  یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں، ان دنوں میں معمولی شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے ہیں۔

 چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کیرتھر کے قریب بھی مین باؤنڈری لائن ہے، یہاں معتدل شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، فالٹ لائن کو معمول ہونے میں چند روز لگ سکتے ہیں، اس فالٹ لائن پر آئندہ چند روز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید