شب و روز و شام و سحر جان اپنی
ہر اک طفل و پیرو جواں دے رہا ہے
مسلمان ملکوں میں سب سے زیادہ
فلسطین قربانیاں دے رہا ہے
وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں، یہی تاریخ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی دہرائی جا رہی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔
شاہز یب خانزادہ کا کہنا ہے علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور کے اختلافات کافی عرصے سے تھے، علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے ان کی بہن پر الزامات لگائے۔
برطانیہ میں ویسٹ یارکشائر پولیس کو ایک 17 سالہ لاپتہ لڑکی مریم اسماعیل کی تلاش ہے، جو گزشتہ شام بریڈ فورڈ سٹی سینٹر میں آخری بار دیکھی گئی تھی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کمیٹی ناروے اور تحریکِ کشمیر ناروے کے زیراہتمام فلسطین اور غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بربریت اور بےگناہ فلسطینیوں کی شہادتوں اور اسرائیل کی غنڈہ گردی کے خلاف پر امن مظاہرہ کیا گیا۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلی سے ہٹانے کی تصدیق کر دی اور اس فیصلے کی وجہ بھی بتا دی۔
جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کی تبدیلی پر ابھی کوئی بات نہیں کر سکتا، موجودہ صورتِ حال پر نظر ہے، صوبے میں بے امنی و کرپشن انتہا پر ہے۔
بھارت میں کھانسی کی شربت سے بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر عالمی ادارۂ صحت نے کف سیرپ سے ہلاکتوں پر بھارت سے وضاحت طلب کر لی۔
حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی کے ساتھ چھوٹی سڑکیں بھی بنارہے ہیں۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا تنظیمی امور کے حوالے سے ایک اہم آن لائن اجلاس برسلز میں منعقد کیا گیا جس میں آئی اے پی جے کے صدر شاہد چوہان، نائب صدور کیپٹن فرید احمد انصاری، خالد نواز چیمہ، وائس چئیرمین صغیر رامے، چیف آرگنائزر وسیم بٹ، چیئر پرسن ادبی کمیٹی حمیرا گل تشنہ، سیکریٹری جنرل مہوش خان، سیکرٹری انفارمیشن رضوان خان، سینئر جوائنٹ سیکرٹری مطیع اللہ، فنانس سیکریٹری عرفان احمد فراز، جوائنٹ سیکریٹری جاوید عظیمی اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے بذریعہ زوم شرکت کی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزارت اعلیٰ پارٹی اور بانی کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا،
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کے شرکاء نے کہا کہ مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشتگردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے، وہ موجودہ حکومت میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین یاد رکھیں ، نون، میم اور شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، پنجاب کے 25 اضلاع میں کرائم ریٹ زیرو ہے۔