• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی درآمد، گوتم اڈانی کیخلاف تحقیقات

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ایران سے پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی ممکنہ درآمدپر بھارتی صنعتکار اور ارب پتی بزنس مین گوتم اڈانی ایک نئے بین الاقوامی تنازع میں پھنس گئے ہیں، جہاں امریکی محکمہ انصاف ان کے کاروباری معاملات کی گہرائی سے چھان بین کر رہا ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، تحقیقات کا محور ایران سے پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی ممکنہ درآمد ہے، جو امریکا کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔گوتم اڈانی، جو ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی فنانسر سمجھے جاتے ہیں، مبینہ طور پر اپنی کمپنیوں کے ذریعے ایران سے ایل پی جی منگوا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، یہ مصنوعات مغربی بھارتی ریاست گجرات کے مندرا پورٹ کے ذریعے بھارت پہنچائی جا رہی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید