وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں تین ڈاکٹروں سمیت چار افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے پر انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ۔اسپتال کی نرسوں اور دیگر عملے کے ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔
محکمہ صحت کےذرائع کے مطابق وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور کے 3 ڈاکٹرز اور ایک وارڈ بوائے میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 4 نرسوں اور عملہ کے دیگر ارکان کے ٹیسٹ بھی کرائے جارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈاکٹر عطاالرحمن کی قیادت میں 4 رکنی ٹیم لاہور سے بہاولپور پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چاروں افراد لودھراں کی رہائشی ایک مریضہ کے آپریشن کے دوران کانگو وائرس کا شکار ہوئے ۔متاثر ہونے والوں میں سے 2 ڈاکٹرز کو آغا خان ہسپتال کراچی جبکہ ایک کو راولپنڈی اسپتال ریفر کیاگیا ہے ۔
تین متاثرہ ڈاکٹروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔